حیدرآباد۔9۔مئی(اعتماد نیوز) آج مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو وضاحت کی کہ
گجرات سی ایم نریندر مودی کی جانب سے ایک خاتون کی جاسوسی کے الزام میں اس
کیس میں کوئی تحقیقات نہیں کی جائیگی۔ جبکہ نئی حکومت اس کیس سے متعلق
تحقیقات کریگی۔ مرکزی حکومت نے پہلے اس کیس کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا
تاہم بعد میں اس فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کی
ہے۔ تاہم جاسوسی کیس میں اس خاتون کے والد نے پٹیشن داخل کی جس پر سپریم
کورٹ نے مرکزی حکومت سے اس سے متعلق رائے پیش کرنے کا حکم دیا۔ مرکزی وزیر
قانون کپل سبل نے کہا کہ نئی حکومت اس کیس کی تحقیقات کے بارے میں فیصلہ
کریگی۔